ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چین نے اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کر دیا

چین نے اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کر دیا

Sun, 05 Mar 2017 12:00:58    S.O. News Service

بیجنگ،4؍مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)چینی حکومت نے رواں برس کے اپنے دفاعی بجٹ میں سات فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ چینی اقتصادیات میں سست روی کے باوجود بیجنگ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ یہ اضافہ چین کی مجموعی سالانہ شرحِ پیداوار کی 1.3 کے مساوی ہو گی۔ اضافے کی منظوری چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے دے دی ہے۔ قبل ازیں چین نے دفاعی بجٹ کا حجم 138.6بلین ڈالربتایاتھا۔دوسری جانب اضافے کی وجہ بحیرہ جنوبی چین میں پائی جانے والی کشیدگی بھی خیال کی گئی ہے۔یہ امر اہم ہے کہ رواں ہفتے پیر کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سالانہ بجٹ میں دس فیصد کے اضافے کا عندیہ دیا تھا۔


Share: